پی ٹی آئی کے مستعفی ایم این اے اسلم خان 25 سال بعد اسمگلنگ کیس سے بری
کسٹم حکام کے مطابق ملزمان نے 97ء میں ایئر فورس کنسائنمنٹ کی آڑ میں 28.57 ملین روپے کی مس ڈکلیریشن کی تھی
لاہور:
تحریک انصاف کے مستعفی رکن قومی اسمبلی اسلم خان عرف اسلم سنگاپوری کو 25 برس بعد اسمگلنگ کیس سے بری کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی کسٹم عدالت نے تحریک انصاف کے مستعفی رکن قومی اسمبلی اسلم خان عرف اسلم سنگاپوری کے خلاف اسمگلنگ کے مقدمے کا 25 برس بعد فیصلہ سنایا ہے جس میں انہیں باعزت طور پر بری کردیا گیا۔
کسٹم حکام کے مطابق اسلم خان اور دیگر کے خلاف اسمگلنگ کا مقدمہ 1997ء میں درج ہوا تھا، ملزمان نے 97-1995ء کے دوران ایئر فورس کنسائنمنٹ کی آڑ میں الیکٹرونکس سامان اسمگل کیا تھا جس میں ملزمان نے 28.57 ملین روپے کی مس ڈکلیریشن کی۔
یاد رہے کہ اسلم خان کو عدالت نے مقدمے میں اشتہاری قرار دیا تھا۔ مقدمے میں مستعفی رکن قومی اسمبلی کے بھائی 2004ء میں بری ہوچکے ہیں۔