اسلام آباد دھماکے میں جاں بحق ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان گجرات میں سپرد خاک
ایک دن قبل جب رفاقت سے فون پر بات ہوئی تو انہوں نے خطرات سے آگاہ کیا تھا، بہن طاہرہ بی بی
اسلام آباد دھماکے میں جاں بحق ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان کو ان کے آبائی علاقے صبور میں سپردخاک کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گجرات کے نواحی علاقے صبور میں ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان کے نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس کے بعد انہیں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ اس سے پہلےسیشن جج رفاقت اعوان کی میت جب ان کے گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔ اہل خانہ ایک دوسرے سےلپٹ کر روتے رہے جب کہ غم سے نڈھال ان کی ضعیف والدہ ذہنی توازن کھو بیٹھیں۔
رفاقت اعوان ایک بیٹےاور ایک بیٹی کے باپ جب کہ 5 بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے۔ ان کی بہن طاہرہ بی بی کاکہنا تھا کہ ایک دن قبل جب رفاقت سے فون پر بات ہوئی تو انہوں نے خطرات سے آگاہ کیا تھا۔