کراچی میں فائرنگ سے چار بہنوں کا اکلوتا بھائی قتل
مقتول کی اگلے ماہ لاہور میں شادی طے تھی
ZURICH:
ملیر میں واقع گلشن سینماروڈ پر چائے کے ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان کوقتل کردیا۔ مقتول اسامہ چاربہنوں کاایک بھائی تھا اور اس کی 3 جون کولاہورمیں شادی طے تھی۔
تفصیلات کے مطابق جمعے اورہفتے کی درمیانی شب ملیر سٹی تھانے کےعلاقے ملیر میں واقع گلشن سینما روڈ پر چائے کے ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان کوقتل کردیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتول نوجوان کی شناخت 25 سالہ اسامہ حسین ولد شہزاد حسین کےنام سے کی گئی جو ہوٹل اور دکانوں میں مصالحے سپلائی کرنے کا کام کرتا تھا۔
ملیر سٹی تھانے کے ایس ایچ یونس نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتول نوجوان کوجسم کے مختلف حصوں پرسات گولیاں لگی ہیں تاہم پولیس کو جائے وقوع سے پستول کے 6 خول ملے ہیں جو پولیس نے اپنے تحویل میں لےلیے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ مقتول کے پاس قیمتی موبائل تھا جو کہ غائب ہے جبکہ مقتول کے پاس دس ہزار روپے بھی تھے جو اس کی جیب سے مل گئے۔ فوری طور واقعے کی نوعیت کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہو گا پولیس اس حوالے سے تفتیش کر رہی ہے۔
ادھر مقتول کے اہلخانہ شبہ ظاہر کیا ہے کہ مقتول کے موبائل فون پرکسی کی کال آئی ہے جس کے بعد وہ اپنی موٹر سائیکل سے گھر سے نکلا تھا۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد مقتول نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کردی، مقتول نوجوان کی نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز ظہرریلوے ہاؤس سوسائٹی ملیر میں ادا کی جائے گی۔