عمران خان کی گندی ذہنیت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے شہبازشریف
ایسا شخص جو لیڈر بنتا ہے اور وہ قوم کی بیٹی کے حوالے سے نازیبا اور گٹھیا الفاظ استعمال کرتا ہے، شہباشریف
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ایسا شخص جو لیڈر بنتا ہے اور وہ قوم کی بیٹی مریم نواز کے حوالے سے نازیبا اور گٹھیا الفاظ استعمال کرتا ہے، ایسے بدترین الفاظ اور اس گندی ذہنیت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے حوالے سے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے حوالے سے عمران خان کے الفاظ بدترین اور اس گندی ذہنیت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ہمارے معاشرے میں مائیں بہنیں کیا سوچتی ہوں گی۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ایسا شخص جو لیڈر بنتا ہے اور وہ قوم کی بیٹی مریم نواز کے حوالے سے نازیبا اور گٹھیا الفاظ استعمال کرتا ہے، یہ عمران خان کے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے، جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ تعلقات 71 سال میں بھائی چارے میں بدل چکے ہیں، چین کے ساتھ شراکت داری وقت کی آزمائش پر اتری، یہ شراکت داری خطے اور خطے سے باہر استحکام کے عنصر کے طور پر ابھری ہے۔