اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں فلسطینی نوجوان شہید ایک شدید زخمی
نوجوانوں نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران فوجی اہلکاروں پر فائرنگ کی اور فائر بم پھینکے تھے، اسرائیل کا الزام
کراچی:
مغربی کنارے کے ایک پناہ گزین کیمپ میں قابض اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک فلسطینی نوجوان امجد فائد کو شہید کردیا جب کہ دوسرا شدید زخمی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے میں جنین کے علاقے میں واقع پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائی کی جس کے دوران قابض بھارتی فوج نے 2 نوجوانوں پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں 17 سالہ فلسطینی نوجوان موقع پر شہید ہوگیا جب کہ دوسرے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے الزام عائد کیا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے نوجوانوں نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران فوجی اہلکاروں پر فائرنگ کی اور فائر بم پھینکے۔
واضح رہے کہ جنین میں رواں برس مارچ سے یہودیوں پر چاقو بردار افراد کے حملوں میں 12 سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں جس کے جواب میں اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپوں پر مسلسل چھاپہ مار کارروائی کی ہیں۔