آرمی چیف جنرل باجوہ سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات

ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششوں سمیت دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا

ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششوں سمیت دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔ فوٹو: آئی ایس پی آر

WASHINGTON:
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر دفاع جنرل (ر)حلوصی آقار نے ملاقات کی ہے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر دفاع جنرل (ر)حلوصی آقار نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششوں سمیت دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا،معزز مہمان نے علاقائی سلامتی اور روابط کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا، انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر پاکستان کے موقف کے لیے ترکی کی بھرپور حمایت کا اعادہ بھی کیا۔
Load Next Story