فیفا ورلڈکپ 2022 خواتین ریفریز پہلی بار فرائض نبھائیں گی

خواتین ریفریز پر مشتمل 6 رکنی پینل کا اعلان کردیا گیا

(فوٹو: فیفا)

قطر میں ہونے والے مینز فیفا ورلڈکپ 2022 میں پہلی بار خواتین ریفریز فرائض سرانجام دیں گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے قطر میں ہونے والے مینز فٹبال ورلڈکپ کیلئے پہلی بار 6 خواتین کو اپنے ریفریز پینل کے لیے منتخب کرلیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق فرانس کی اسٹیفنی فراپارٹ، روانڈا کی سلیما مکانسانگا، جاپان کی یوشیمی یاماشیتا کو مینز فٹبال ورلڈکپ کے 36 رکنی ریفریز کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ برازیل کی نیوزا بیک، میکسیکو کی کیرن دیاز میڈینا اور امریکا کی کیتھرین نیسبت کے علاوہ 69 رکنی اسسٹنٹ ریفریز بھی دستہ بھی ایونٹ میں فرائض ادا کرے گا۔

مزید پڑھیں: فیفا کا برازیل اور ارجنٹینا کا میچ ری شیڈول کرنے کا اعلان

فیفا ریفریز کے سربراہ پیئرلوگی کولینا کا کہنا ہے کہ خواتین ریفریز کا انتخاب جنس کو مدنظر رکھے بغیر کیا گیا ہے،امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں اہم مردوں کے مقابلوں کے لیے خواتین میچ آفیشلز کو معمول کے مطابق ذمہ داریاں دی جائیں گی۔


دوسری جانب عالمی فٹبال ورلڈکپ رواں سال 21 نومبر سے 18 دسمبر تک قطر میں کھیلا جائے گا، جس میں خواتین ریفریز پہلی بار اِن ایکشن ہوں گی۔
Load Next Story