بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 349 میگاواٹ ہونے کے باعث 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ

بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 700 میگاواٹ جب کہ کُل طلب 26 ہزار 49 میگاواٹ ہے، پاور ڈویژن

بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 700 میگاواٹ جب کہ کُل طلب 26 ہزار 49 میگاواٹ ہے، پاور ڈویژن۔ فوٹو:فائل

ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 700 میگاواٹ جب کہ کُل طلب 26 ہزار 49 میگاواٹ ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں بجلی بحران ختم نہیں ہوسکا اور متعدد علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ پاور ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 349 میگاواٹ ہے، اور شارٹ فال کے باعث ہی 10 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 700 میگاواٹ ہے، جب کہ کُل طلب 26 ہزار 49 میگاواٹ ہے۔ پانی سے 5 ہزار 606 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار206 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10 ہزار 785 میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس 677 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار صفر ہے، بگاس سے چلنے والے پلانٹس 143 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، جوہری ایندھن 2ہزار 283 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔
Load Next Story