ابرار الحق نےگانا چوری کرنے پر کرن جوہرکو قانونی چارہ جوئی کی دھمکی دے دی

اس سے قبل بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور نے بھی حدیقہ کیانی کا مشہور گانا’بوہے باریاں ‘کاپی کیا تھا

کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے نئی فلم میں پاکستانی گلوکار کا مشہور گانا کاپی کیا گیا ہے(فائل فوٹو)

پاکستان کے معروف گلوکار ابرارالحق نے بھارتی فلم میں اپنا مشہور گانا 'نچ پنجابن 'اکاپی کیے جانے پر بالی ووڈ کے نامور پروڈیوسر کرن جوہر پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دھرما پروڈکشن نے اتوار کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فلم، جگ جگ جیو کا ٹریلر ریلیز کیا جس میں ابرارالحق کا 2002 میں ریلیز ہونے والا مشہور گانا ''نچ پنجابن ''چوری کیا گیا ہے۔

جیسے ہی ابرارالحق کو معلوم ہوا کہ ان کا مشہور گانا نچ پنجابن بالی ووڈ کی آنے والی ایک نئی فلم میں کاپی کیا گیا ہے تو گلوکار نے فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئےانہیں اپنےٹوئٹر پیغام میں ٹیگ کیا۔
Load Next Story