قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان رانا غضنفر علی انگلینڈ کی ٹیم میں منتخب
وہ پہلے پاکستانی ہیں جو ماسٹرز ہاکی ورلڈکپ میں انگلینڈ کی نمائندگی کریں گے
LONDON:
پاکستان کے سابق ہاکی ٹیم کپتان اولپمیئن رانا غضنفر علی کو انگلینڈ کی ٹیم میں منتخب کرلیا گیا۔
وہ پہلے پاکستانی ہیں جو ماسٹرز ہاکی ورلڈکپ میں انگلینڈ کی نمائندگی کریں گے، ماسٹر کپ ورلڈ ہاکی ایونٹ بارہ اگست سے اکیس اگست تک نوٹنگھم میں کھیلا جارہاہے۔
اس میں ارجنٹائن، فرانس، جرمنی ، گھانا، اسکاٹ لینڈ، جنوبی افریقہ، اسپین، امریکہ، اٹلی، ملائیشیا، آئرلینڈ، آسٹریلیااور ویلز کی ٹیمیں بھی شریک ہوں گی۔ عارف والا سے تعلق رکھنے والے راناغضنفر علی ایک طویل عرصے سے انگلینڈ میں ہاکی کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔
ان دنوں وہ کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں میں مصروف گھانا ہاکی ٹیم کے ہیڈکوچ ہیں، رانا غضفنر علی کا کہناہےکہ پاکستان کے بعد انگلینڈ کی طرف سے ہاکی کھیلنا ان کے لیے اعزاز ہوگا، کوشش ہوگی کہ بہترین پرفارمنس دے کر انگلینڈ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کروں۔