رواں مالی سال مجموعی بیرونی قرض155 ارب ڈالر ہوگیا

IMF کے ساتھ ڈیل میں تاخیر کے باعث اپریل میں صرف 248 ملین ڈالر غیرملکی قرضہ ملا

چین 50 ملین ڈالر، ورلڈ بینک63 ملین اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے 18 ملین قرضہ دیا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
اپریل میں پاکستان کو صرف 248 ملین ڈالر غیرملکی قرضہ ملا، جس کے بعد رواں مالی سال میں مجموعی بیرونی قرض15.5 ارب ڈالر ہوگیا۔

وزارت اقتصادی امور کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ ماہ صرف 248 ملین ڈالرکے غیرملکی قرضے ملے۔ اس میں 100ملین ڈالر کا سعودی عرب سے مؤخر ادائیگی پر ملنے والا تیل بھی شامل ہے۔

قرضوں کے حجم میں کمی کی وجہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل پر پہنچنے میں تاخیر اور مختلف منصوبوں پر کام کرنے والی ایجنسیوں کو کام کی رفتار بڑھانے پر راغب کرنے میں وزارت اقتصادی امور کی ناکامی ہے۔


گزشتہ ماہ چین نے اورنج لائن میٹروپروجیکٹ لاہور کیلیے 50 ملین ڈالر کا قرضہ دیا۔ ورلڈ بینک نے 63 ملین اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے 18 ملین قرضہ دیا۔ پاکستان آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط حاصل نہیں کرسکا، جب کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی 400 ملین ڈالر کے پالیسی قرض کی منظوری ملتوی کردی ہے۔

اسی طرح ایشیئن انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے بھی اتنی ہی مالیت کے قرض کی منظوری التوا میں ڈال دی ہے۔

 
Load Next Story