ڈینیئل ویٹوری کو کرکٹ آسٹریلیا میں اہم عہدہ مل گیا
ہیڈکوچ اینڈریو میکڈونلڈ کے معاون کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے
سابق کیوی کپتان ڈینیئل ویٹوری کو آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ مقرر کردیا گیا۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق سابق کیوی کپتان ڈینیئل ویٹوری ہیڈکوچ اینڈریو میکڈونلڈ کے معاون کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے، انہیں جسٹن لینگر کی جگہ عہدے پر نامزد کیا گیا ہے۔
میکڈونلڈ اور ویٹوری کا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے ورکنگ ریلیشن شپ ہے، جہاں وہ رائل چیلنجرز بنگلور میں ایک ساتھ کھیلے جبکہ اب کوچنگ کے فرائض نبھارہے ہیں۔
میکڈونلڈ نے 113 ٹیسٹ اور 300 سے زیادہ محدود اوورز کے بین الاقوامی میچ کھیلنے والے آل راؤنڈر ویٹوری کے بارے میں کہا کہ میں نے پہلے ڈینیئل کے ساتھ کام کیا ہے، انکے تجربے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔
ڈینیئل ویٹوری سری لنکا میں 29 جون سے شروع ہونے والی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کی بطور کوچ نمائندگی کرتے نظر آئیں گے۔
مزید پڑھیں: برینڈن میک کولم انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈکوچ منتخب
واضح رہے کہ سابق آل راؤنڈر نے بلیک کیپس کے لیے 113 ٹیسٹ میں 12 ہزار سے زائد رنز 362 وکٹیں، 295 ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں 9ہزار رنز اور 305 وکٹیں جبکہ 34 ٹی20 میں نیوزی لینڈ کے لیے 38 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل نیوزی لیںڈ کے جارح مزاج اوپنر برینڈن میک کولم انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈکوچ منتخب ہوئے تھے۔