ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان نے انڈونیشیا کو13 گول سے شکست دے دی

پینالٹی کارنراسپشلسٹ رضوان علی نے میچ میں ہیٹ ٹرک کی

انڈونیشیا کی ٹیم پاکستان کے خلاف کوئی گول نہ کرسکی:فوٹو:سوشل میڈیا

پاکستان نے مینز ایشیا ہاکی کپ ٹورنامنٹ کے میچ میں انڈونیشیا کو صفرکے مقابلے میں 13 گول سے شکست دے دی۔

انڈونیشیا کے کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری مینز ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان نے شاندارکھیل پیش کرتے ہوئے میزبان انڈونیشیا کوصفرکے مقابلے میں 13 گول سے ہرا دیا۔ پینالٹی کارنر اسپیشلسٹ رضوان علی ہیٹ ٹرک کرنے میں کامیاب رہے۔ پاکستان نے پہلے کوارٹر میں 4، دوسرے میں 5، تیسرے میں 3 جبکہ چوتھے کوارٹر میں ایک گول اسکور کیا۔


مزید پڑھیں: ایشیا ہاکی کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 1-1 گول سے برابر

قومی ٹیم کی جانب سے رضوان علی نے ہیٹ ٹرک، اعجاز، منان، رانا وحید نے دو دو گول اسکور کیے۔ مبشر علی، شان علی، غضنفر علی اور شکیل معین نے ایک ایک گول کیا۔ پاکستان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا آخری لیگ میچ 26 مئی کو جاپان کے خلاف کھیلے گی۔
Load Next Story