دکاندار کو قتل کر کے فرار ہونے والے2 ٹارگٹ کلر پولیس مقابلے میں ہلاک
ٹارگٹ کلراردوبازارمیں دکاندارکوقتل کرکےبھاگ رہےتھے،عدالت سےآنیوالےتھانیداراور پارٹی نے فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کردیا
ناظم آباد چورنگی پر پولیس مقابلے میں2 ٹارگٹ کلر ہلاک ہو گئے جن کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
ملزمان ناظم آباد اردو بازار کی ایک دکان پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کرکے فرار ہورہے تھے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار اورایک خاتون سمیت 3 راہ گیر بھی زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق رضویہ تھانے کی حدود ناظم آباد چورنگی کے قریب اردو بازار میں فوٹو اسٹیٹ کی دکان میں داخل ہوکر ایک شخص کو فائرنگ سے قتل کر کے فرار ہونے والے2 ٹارگٹ کلر ناظم آباد نمبر 6 کے قریب پولیس مقابلے میں مارے گئے، پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار اور خاتون سمیت 3 راہ گیر زخمی ہوگئے، پولیس مقابلے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا، ایس ایس پی وسطی مقدس حیدر نے بتایا کہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزم ٹارگٹ کلرز تھے اور ملزمان نے رضویہ تھانے کی حدود میں فوٹو اسٹیٹ کی دکان میں گھس کر دکان کے مالک35 سالہ عابد ولد فاروق کو قتل کرکے فرار ہو رہے تھے کہ اس دوران ایس ایچ او نیو کراچی انسپکٹر چوہدری افضل اور ان کی پارٹی جوکہ عدالت سے واپس آ رہی تھی نے ملزمان کو فرار ہوتے دیکھ لیا اور ملزمان کا تعاقب کیا اور ناظم آباد نمبر6 کے قریب مقابلے میں دونوں ٹارگٹ کلرز کو ہلاک کردیا ۔
جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کانسٹیبل محمد شہزاد اور3 راہ گیر51 سالہ زاہدہ زوجہ عتیق احمد،25 سالہ وجاہت ولد عتیق احمد اور قاری ظفر اسلم زخمی ہو گئے جنھیں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس مقابلے میں ہلاک مجرموں کے قبضے سے ایک 9 ایم ایم پستول اور ایک موٹر سائیکل ملی ہے جبکہ ان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے،ایس ایچ او ناظم آباد اعجاز لودھی نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے زاہدہ اور وجاہت ماں بیٹے ہیں ، ایس ایچ او رضویہ حسن حیدر نے بتایا کہ اردو بازار میں فوٹو اسٹیٹ کی دکان میں فائرنگ سے ہلاک دکان کا مالک رنچھوڑ لائن کا رہائشی تھا اور3 ماہ کی بیٹی کا باپ تھا،ایس ایچ او نیو کراچی چوہدری افضل نے بتایا کہ وہ عدالت سے واپس آرہے کہ ناظم آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان سے آمنا سامنا ہونے پر فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملزم ہلاک ہو گئے،ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا کانسٹیبل نیو کراچی تھانے میں تعینات ہے، قائم مقام آئی جی سندھ اقبال محمود نے مقابلہ کرنے والے تھانیدار اور پولیس پارٹی کے لیے5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔