عمران خان کے تحائف کی معلومات فراہم نہ کرنے پر سیکرٹری کابینہ ڈویژن پر جرمانہ

پاکستان انفارمیشن کمیشن کا سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی ایک ماہ کی تنخواہ کی کٹوتی کا حکم

پاکستان انفارمیشن کمیشن کا سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی ایک ماہ کی تنخواہ کی کٹوتی کا حکم

UNITED NATIONS:
عمران خان کے توشہ خانہ سے وصول کیے گئے تحائف کی معلومات فراہم نہ کرنے پر سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی ایک ماہ کی تنخواہ کی کٹوتی کا حکم دے دیا گیا۔

‏سابق وزیراعظم عمران خان کے توشہ خانہ سے وصول کیے گئے تحائف کی معلومات فراہم کرنے کی درخواست سے متعلق پاکستان انفارمیشن کمیشن نے بڑا حکم جاری کردی کردیا۔ چیف انفارمیشن کمیشن محمد اعظم اور انفارمیشن کمیشن زاہد عبد اللہ نے یہ حکم جاری کیا۔


پاکستان انفارمیشن کمیشن نے معلومات فراہم نا کرنے پر اکاؤنٹنٹ جنرل کو سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی ایک ماہ کی تنخواہ کی کٹوتی کا حکم دے دیا۔سیکرٹری کابینہ ڈویژن پر جان بوجھ کر معلومات فراہم کرنے سے انکار پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

انفارمیشن کمیشن کے مطابق بار بار نوٹس کے باوجود سیکریٹری کابینہ ڈویژن احکامات پر عمل نہیں کر رہے، آج تک سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو معلومات فراہمی کا آخری موقع دیا گیا ، اکاؤنٹ جنرل کو ہدایت کی جاتی ہے سیکریٹری کابینہ ڈویژن کی 30 دن کی تنخواہ کی کٹوتی کریں، اکاؤنٹنٹ جنرل حکم کی عمل درآمد رپورٹ انفارمیشن کمیشن میں جمع کرائیں۔
Load Next Story