راولپنڈی اور اسلام آباد میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل
جڑواں شہروں میں پیٹرول پمپس پر فی الحال اسٹاک ختم ہونے کی صورتحال نہیں ہے
لاہور:
لانگ مارچ کو روکنے کیلئے راستے سیل کرنے سے جڑواں شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے کیلئے لاہور سے اسلام آباد جانے والے تمام راستے سیل کردئیے گئے ہیں جس کو پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل میں رکاوٹ کا باعث بن گیا ہے۔
اس حوالے سے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں میں راستے بند ہونے سے سپلائی نہیں کرسکتے تاہم راولپنڈی اسلام آباد کے تمام پٹرول پمپس پر سٹاک کے مطابق پٹرول ڈیزل موجود ہے۔
ایسوسی ایشن نے کہا کہ راولپنڈی اسلام آباد میں پیٹرول پمپس پر فی الحال اسٹاک ختم ہونے کی صورتحال نہیں ہے۔