پی ٹی آئی کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید گرفتار
پولیس کی بھاری نفری کا پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر شفقت محمود کے گھر پر بھی چھاپہ
پنجاب پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے لاہور میں چھاپہ مار کر محمود الرشید کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
علاوہ ازیں پولیس کی بھاری نفری پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی رہائش گاہ پہنچی، جہاں انہوں نے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تو اہل خانہ نے اُن سے مکالمہ کیا۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے خلاف پولیس کا ملک گیر کریک ڈاؤن، 247 سے زائد کارکنان گرفتار
پولیس نے اہل خانہ کو مطلع کیا کہ آپ دروازہ کھولیں ہمارے پاس سرچ وارنٹ ہے، پولیس کے مطالبہ پر شفقت محمود کے اہل خانہ نے کہا کہ لیڈی پولیس گھر کے اندر آجائے ہم تلاشی دیں گے۔
اہل خانہ کے مطالبے پر پولیس نے دو لیڈی پولیس کانسٹیبل تلاشی کے لئے گھر میں بھیجیں تاہم شفقت محمود گھر پر موجود نہ تھے۔