ممتاز سینئر اداکار آغا کشور سجاد انتقال کر گئے

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ سے طویل عرصے سے بیمار تھے

آغا کشور سجاد نے فلم انڈسٹری میں اپنی بہترین اداکاری سے نام کمایا(فائل فوٹو)

پاکستان ٹیلی وژن کے معروف سینئر اداکار آغا کشور سجاد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

رپورٹ کے مطابق فلم اور ٹیلی ویژن کے سینئر اداکار آغا کشور سجاد 89 برس کی عمر میں راولپنڈی میں انتقال کر گئے ہیں۔


آغا کشور کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ سے طویل عرصے سے بیمار تھے۔ اداکار کی نمازِ جنازہ کمیٹی چوک راولپنڈی میں ادا کی گئی جبکہ انہیں قریبی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔

یاد رہے کہ آغا کشور کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کے ان مایا ناز اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے فلم انڈسٹری میں اپنی بہترین اداکاری سے نام کمایا، انہوں نے پاکستان کے معروف ڈرامے 'وارث' میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
Load Next Story