سانحہ بلدیہ کے ذمے داروں کیخلاف کارروائی کی جائےالطاف حسین
الطاف حسین نے واقعے پررنج وغم کااظہارکرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا
KARACHI:
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے ایک بارپھرگورنرسندھ اوروزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیاکہ سانحہ بلدیہ ٹائون کی تحقیقات میں یہ ضرورمعلوم کیاجائے کہ فیکٹری میں فائرایگزٹ کیوںنہیں تھا۔
آگ بجھانے کے آلات اور فائر الارم کیوں موجودنہیں تھے؟دیگرحفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجوہات کیاہیں اوران کے ذمے داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔بدھ کی شب جائے وقوع پرقائم ایم کیو ایم کے امدادی کیمپ میں موجودذمے داران،کارکنان اور رضا کاروں سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے بہادر اورجیالے کارکنوں نے جس طرح اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کرلوگوں کی جانیں بچائی ہیں اوراپنا گھر بار چھوڑکرجس طرح امدادی کارروائیوں میں حصہ لیااس پروہ سلام تحسین کے مستحق ہیں۔
الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کامنشورانسانیت کی خدمت ہے۔الطاف حسین نے واقعے پررنج وغم کااظہارکرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیااورکہا کہ وہ ان کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔