مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی دہشتگردی3 نوجوان شہید
حریت کانفرنس کی اپیل پرمقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزنے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 نوجوانوں کوشہید کردیا۔
کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوجیوں نے بارہ مولا کے علاقے میں 3 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔ نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا۔ بارہ مولا اورنواحی علاقوں سے متعدد نوجوانوں کو گرفتاربھی کرلیا گیا۔
بھارتی فورسزنے بارہ مولا کا محاصرہ کرکے گھروں میں گھس کرخواتین سے بدتمیزی کی اوربچوں کو ہراساں کیا۔ علاقے میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بھی بند کردی گئی۔بارہ مولا میں لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کا حکم دیا گیا ہے۔ مختلف سڑکوں کو خاردار تار لگا کربند کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے مقدموں میں سزا سنائے جانے کے خلاف مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال ہے۔ حریت کانفرنس کی اپیل پرکی جانے والی ہڑتال میں دکانیں، کاروباری، مراکز اورتعلیمی ادارے بند ہیں اورٹریفک معطل ہے۔