قیام امن میں سب سے بڑی رکاوٹ امریکاہےعمران خان

واشنگٹن ہماری افواج سے اپناکام کراناچاہتاہے،جوامن نہیں چاہتاہمارادشمن ہے،چیئرمین تحریک انصاف

واشنگٹن ہماری افواج سے اپناکام کراناچاہتاہے،جوامن نہیں چاہتاہمارادشمن ہے،چیئرمین تحریک انصاف۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ملک میں قیام امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ امریکاہے۔


انھوں نے میڈیاسے گفتگومیں کہاکہ امریکاچاہتا ہے جب تک وہ افغانستان میں موجود ہے، اس وقت تک پاکستان میں امن نہ ہو۔ جویہاں امن نہیں چاہتا وہ ہمارادشمن ہے۔ عمران نے کہاکہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کی پوری تیاری ہوچکی تھی لیکن اسے روکنے پرحکومت کومبارکباد پیش کرتاہوں۔ شمالی وزیرستان آپریشن ملک کے مفاد میں نہیں تھا۔ اگرآپریشن ہوتاتو دہشت گردی مزیدبڑھ جاتی۔ شمالی وزیرستان میں 7لاکھ پاکستانی بستے ہیں۔ اگرآپریشن ہوتا ہے توان کی نقل مکانی اورآبادکاری کے مسائل پیدا ہوںگے۔ ہم طالبان کے ساتھ مذاکرات کے فیصلے کی تائیدکرتے ہیں۔ اس کامطلب ان عناصرکو الگ کرناہے جوامن نہیں چاہتے۔ بیرونی قوتوں کے ایجنڈاپر کام کرنے والوں کو علیحدہ کرناچاہیے۔ راولپنڈی سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق عمران خان سے بینظیربھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لاؤنج میں طالبان مذاکرات کمیٹی کے رکن جے یوآئی کے سربراہ مولاناسمیع الحق نے ملاقات کی اورحکومت طالبان مذاکرات اورتازہ ترین صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ امریکاہماری افواج سے اپناکام کراناچاہتا ہے۔ ملک میں ایسے عناصرموجود ہیں جو نہیں چاہتے کہ پاکستان میں امن اورترقی ہو۔ تاریخ گواہ ہے کہ جہاں بھی امن کے لیے مذاکرات ہوئے، امریکانے وہاںڈرون حملے کیے۔ ہم اس بات کی حمایت کرتے ہیں کہ غیرملکی امدادلینے والوں کو مذاکرات سے الگ کردیا جائے۔ امن خراب کرنے والوں کو بھی مذاکرات سے الگ کردیا جائے۔ عمران خان نے کہاکہ حکومت کومذاکراتی عمل کوسبوتاژ کرنے کی خواہشمند تیسری قوت کوتلاش کرناہوگا۔ انھوں نے کہاکہ مذاکراتی عمل سے واضح ہوجائیگاکہ کون مذاکرات کاحامی ہے اورکون بات چیت پریقین نہیں رکھتا۔ جوبات چیت نہیں کرناچاہتے وہی اصل میں ملک کے دشمن ہیں۔
Load Next Story