پی پی رکن میر غلام علی تالپور نے کافی نہ ملنے کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھادیا
حکومت کی طرف سے درآمد پر پابندی کی وجہ سے کافی نہیں مل رہی، غلام علی تالپور
LONDON:
اسلام آباد میں کافی کی عدم دستیابی کا مسئلہ قومی اسمبلی میں اٹھادیا گیا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں کافی کی عدم دستیابی کے مسئلے پر بات چیت ہوئی۔ پیپلزپارٹی کے میر غلام علی تالپور نے معاملہ اٹھایا۔
غلام علی تالپور نے کہا کہ حکومت کی طرف سے درآمد پر پابندی کی وجہ سے کافی نہیں مل رہی، اشیا کی درآمد پر پابندی کا دکاندار ناجائز فائدہ اٹھارہے ہیں۔
وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو نے غلام علی تالپور کو یقین دہانی کرائی کہ اسلام آباد میں کافی کی عدم دستیابی کا معاملہ دیکھیں گے۔