پی ٹی اے نے انٹرنیٹ اور موبائل سروس بندش کی خبروں کی تردید کردی
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ایک کمپنی ٹرانس ورلڈ کی سروس میں کچھ خرابی کی اطلاعات ہیں جسے چیک کیا جارہا ہے
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز بند کرنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
پی ٹی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک کے کسی بھی حصے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند نہیں کی گئی اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان پی ٹی اے نے کہا کہ سوشل میڈیا پر انٹرنیٹ سروس بندش کی غلط خبریں چلائی جارہی ہیں جو حقیقت کے بالکل برعکس ہیں البتہ ایک کمپنی کی سروس ضرور متاثر ہوئی جسے دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ دیر قبل سوشل میڈیا پر افواہیں زیر گردش تھیں کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر ملک بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔