عوام نے عمران خان کو زناٹے دار تھپڑ مارا ہے گونج ہر جگہ سنی گئی مریم نواز

پی ٹی آئی نے دو روز قبل محفوظ راستے کے لیے ایاز صادق سے رابطہ کیا جسے نوازشریف نے مسترد کردیا، نائب صدر ن لیگ

مریم نواز کی پریس کانفرنس (فوٹو اسکرین گریپ)

کراچی:
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان ایک زندہ لاش ہے جسے قوم نے آج مسترد کردیا، عوام نے عمران خان کو زناٹے دار تھپڑ مارا جس کی گونج ہر جگہ سنی گئی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم سے عمران خان کو گرفتار نہ کرنے کی اپیل کی تھی تاکہ یہ بے نقاب ہوجائے، آج ثابت ہوا کہ عمران خان ایک زندہ لاش کے علاوہ کچھ نہیں ہے کیونکہ اسے ملک بھر کے عوام نے مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں اور بالخصوص پنجاب کے عوام کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مسلم لیگ ن کا ووٹ چھین کر حکومت بنانے والوں کو مسترد کردیا۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو آج قوم نے مکمل مسترد کردیا، امید ہے کہ اب شہباز شریف اور اتحادیوں کو حکومت کا مکمل اختیار دیا جائے گا اور وہ مکمل توجہ کے ساتھ ملک کو درست سمت پر لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کی سزا کی شدید مذمت کرتے ہیں، پورے پاکستان کے عوام یاسین ملک کے ساتھ ہے جبکہ پی ٹی آئی نے اس معاملے سے توجہ ہٹانے کیلیے آج کے ہی دن دھرنا رکھا جبکہ مشعال ملک نے بھی عمران خان سے احتجاج ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔
Load Next Story