پشاور میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سیکیورٹی اہلکار زخمی

فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل

(فوٹو: ٹوئٹر) پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

ISLAMABAD/LAHORE:
پشاور کے علاقے خیبر میں انسداد پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق خیبر کے علاقے تھانہ ملوارڈ میں نامعلوم افراد کی جانب سے انسداد پولیس ٹیم پر فائرنگ کی گئی جس سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔


سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تعداد 4 تھی دو موٹر سائیکل پر سوار تھے، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب رہے تاہم پولیو ٹیم کے دیگر اراکین محفوظ رہے۔

ایف سی اہلکار پولیو مہم میں شریک ووکرز کے ساتھ سیکورٹی فرائض انجام دے رہا تھا، زخمی ایف سی اہلکار کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پشاور کے ضلع خیبر میں انسداد پولیو کی 7 روزہ مہم جاری ہے جہاں حساس علاقوں میں پولیو ٹیموں کے ساتھ ایف سی اہلکار فرائض انجام دیتے ہیں۔
Load Next Story