نیب نے فرح شہزادی کے خلاف انکوائری شروع کردی
متعلقہ افراد فرح شہزادی کے ساتھ کاروباری معاونت میں ملوث ہیں، نیب لاہور
MULTAN:
قومی احتساب بیورو لاہور نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح شہزادی کے خلاف انکوائری شروع کردی۔
ایکسپریس نیوز کو موصول ہونے والے نیب لاہور کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ فرح شہزادی کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ نیب ترجمان کا کہنا ہے کہ فرح شہزادی کے خلاف نیب نے انکوائری شروع کر رکھی ہے اور اس سلسلہ میں بڑے پیمانے پر کارروائی بھی کی جارہی ہے۔
نیب کے مطابق متعلقہ افراد فرح شہزادی کے ساتھ کاروباری معاونت میں ملوث ہیں، جن سے آمدن سے زائد اثاثوں اور دیگر معاملات کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: فرح گوگی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات میں پیشرفت
واضح رہے کہ نیب لاہور نے 13 مئی کو جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ فرح خان اور شوہر احسن جمیل گجر کیخلاف انکوائری کے لیے مختلف اداروں کو 100 سے زائد خطوط ارسال کئے گئے تھے۔ جس پر ایس ای سی پی نے فرح خان اور احسن جمیل کی مبینہ کمپنیوں کا ریکارڈ جمع کروا یا جب کہ ایف بی آر نے ٹیکس ریکارڈ اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ بھی نیب کو بھیج دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے خلاف کرپشن تحقیقات کیلیے فرح خان کو دبئی سے واپس لانے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق مشتبہ بینک اکاؤنٹس کی معلومات کیلئے مختلف حکومتی و پرائیویٹ بینکوں سے ریکارڈ موصول ہوا۔ نیب لاہور کے مطابق فرح خان اور ان کے شوہر کیخلاف احتساب قانون کی دفعہ 19 کے تحت معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں۔