پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
قومی ٹیم کی کھلاڑی عائشہ نسیم نے ناقابل شکست بیٹنگ کرکے فتح میں اہم کردار ادا کیا اور پلیئر آف دی میچ قرار پائیں
لاہور:
پاکستان ویمن ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئںٹی میچ میں سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی انٹرنیشنل سیریز اپنے نام کرلی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور سری لنکن ویمن ٹیم کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جن میں سے قومی ٹیم نے آغاز کے دونوں میچز جیت لیے، اس طرح پاکستانی ٹیم نے 2-0 کی برتری کے ساتھ سیریز اپنے نام کرلی۔ عائشہ نسیم نے ناقابل شکست دھواں دار بیٹنگ کرکے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور پلئیر آف دی میچ قرار پائیں۔
مہمان ٹیم میچ میں بے بسی کی تصویر بنی رہی، اسے اپنی ایک اہم کھلاڑی میشا دلہانی کی خدمات سے محروم ہونا پڑا، کراچی کے ساوتھ اینڈ کلب گراؤنڈ پر میزبان سائیڈ نے جیت کے لیے ملنے والا 103 رنز کا آسان ہدف تین وکٹیں گنوا کر 17 ویں اوررز کی پہلی ہی گیند پر حاصل کرلیا، عائشہ نسیم نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 31 گیندوں پر 45 رنز کی عمدہ اور ناقابل شکست اننگ کھیلی، انہوں نے 5 مرتبہ گیند کو باؤنڈری کے پار لگانے کے ساتھ ایک بلند وبالا چھکا بھی رسید کیا۔
قومی ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف ایک مرتبہ پھر اچھی بیٹنگ کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے 22 رنز جوڑے، ارم جاوید نے 18 رنز اسکور کرتے ہوئے 3 چوکے بھی لگائے، منیبہ علی نے 17 رنز بنائے، سماندھیکا کماری، اوشادی رانا سنگھے اور ایما کانچانا نے 1،1 وکٹ باہم تقسیم کی۔
سری لنکا ٹیم کو اپنی ایک اہم کھلاڑی میشا دلہانی کی خدمات سے محروم ہونا پڑا، 20 سالہ اسپنر لیگ انجری کا شکار ہو گئیں، مہمان ٹیم کی فاسٹ بولر اودیشکا پرابو دھانی پہلے ہی کورونا کا شکار ہونے کے سبب سیریز سے باہر ہوگئی تھیں۔ قبل ازیں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والی سری لنکا کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 102 رنز بنائے۔ ہاسینی پریرا 3 چوکوں کی مدد سے 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، نلاکشی ڈی سلوا نے 21 رنز اسکور کیے، ہرشیدانے16، اوشادی نے 8، کپتان چماری اور ایما نے، 5،5 رنز جوڑے، کاوسنا دلہاری 4 اور انوشکا انوشکا ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔
طوبی حسن، انعم امین، ندا ڈار، فاطمہ ثنا اور ایمن انور نے 1،1 وکٹ لی، سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی ہفتے کو کراچی کے ساؤتھ اینڈ کلب میں ہی کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے پہلے میچ میں 6 وکٹوں سے کامیابی پائی تھی، دونوں ممالک کے درمیان یہ 16واں ٹی ٹوئنٹی میچ تھا، پاکستان نے 8 جبکہ سری لنکا نے 6 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے، ایک میچ بے نتیجہ رہا تھا۔