پٹرول کےبعد یوٹیلیٹی اسٹورزپرآٹا بھی مہنگا ہوگیا

آٹے کے 10 کلو کے تھیلے کی قیمت 90 روپے اضافے کے بعد 490 روپے ہوگئی

آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800روپے سے بڑھ کر980روپے کا ہوگیا:فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
حکومت نےپٹرول کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پرآٹے کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا۔

ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پرآٹا مہنگا ہوگیا۔آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔


نوٹیفیکیشن کے مطابق 20 کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں 180 روپے کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد20 کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت 800 روپے سے بڑھ کر980 روپے ہوگئی۔آٹے کے10 کلو کےتھیلے کی قیمت 90 روپے اضافے کے بعد 400 روپے سے بڑھ کر490 روپے ہوگئی ہے۔

 
Load Next Story