مہنگے پٹرول سے قوم اب مہنگائی کا بڑا طوفان بھگتے گی عمران خان

نااہل حکومت نے سستے تیل کی خریداری کیلئے روس سے سودا نہیں کیا، عمران خان

نااہل حکومت نے سستے تیل کی خریداری کیلئے روس سے سودا نہیں کیا، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نااہل اور بےحس حکومت نے %30 سستے تیل کی خریداری کیلئے روس سے ہمارا سودا حاصل نہیں کیا۔

عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں %20 یا 30 روپے فی لٹر ہماری تاریخ کا سب سےبڑا یکمشت اضافہ ہے، اس کے ساتھ قوم نے امپورٹڈ سرکار کی بیرونی آقاؤں کی غلامی کی قیمت ادا کرنا شروع کر دی ہے۔ نااہل اور بےحس حکومت نے %30 سستے تیل کی خریداری کیلئے روس سے ہمارا سودا حاصل نہیں کیا۔


یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے اضافے کا اعلان

عمران خان نے بتایا کہ اس کے برعکس امریکہ کے اسٹریٹیجیک شراکت دار بھارت نے روس سے سستا تیل خرید کر ایندھن کی قیمتوں میں 25 روپے فی لٹر کمی کی ہے۔ ہماری قوم اب مجرموں کے اس گروہ کے ہاتھوں مہنگائی کا ایک بڑا طوفان بھگتے گی۔
Load Next Story