پی ٹی آئی کے دور میں مہنگائی کی شرح میں کتنا اضافہ ہوا تفصیل پیش
سال 2018/19 میں مہنگائی کی اوسط شرح 6.8 فیصد جو 2021/22 میں بڑھ کر 11 فیصد پر پہنچ گئی، تحریری جواب
GLASGOW:
وزارتِ خزانہ نے پی ٹی آئی دور حکومت میں مہنگائی کی شرح میں ہونے والے اضافے کی تفصیلات پیش کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینٹ کے اجلاس میں وزارتِ خزانہ کے حکام نے تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کی تفصیلات پیش کردیں، اور بتایا کہ سال 2018/19 میں مہنگائی کی اوسط شرح 6.8 فیصد جو 2021/22 میں بڑھ کر 11 فیصد پر پہنچ گئی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے سینیٹ میں پیش کئے گئے تحریری جواب کے مطابق پی ٹی آئی کے دور میں سال 2018/19 میں مہنگائی کی اوسط شرح 6.8 تھی، سال 2019/20 میں مہنگائی کی اوسط شرح 10.7 تھی، سال 2020/21 میں مہنگائی کی اوسط شرح 8.9 تھی، اور سال 2021/22میں مہنگائی کی اوسط شرح 11 فیصد تھی۔