70 سالہ پاکستانی نے ہاتھوں سے سیب توڑنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

نعیم سے قبل یہ ریکارڈ پاکستانی مارشل آرٹسٹ راشد خان کے پاس تھا

نعیم الدین(فوٹو فائل)

KABUL:
عمر رسیدہ پاکستانی شہری نے ہاتھوں سے درجنوں سیب توڑ کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان کے معمر شہری نعیم الدین نے 70 برس کی عمر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا کے دیکھنے والوں کو حیران کردیا ہے۔


نعیم الدین نے اپنی ہتھیلیوں پر سیب رکھے انہیں ہاتھوں سے توڑتے گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے بزرگ شخص نے 21 سیب توڑ کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

بزرگ شہری نعیم الدین نے گینز ورلڈ ریکارڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ وہ ویلڈنگ کا کام کرتے ہیں اسی وجہ سے ان کی ہتھیلیوں میں اتنی جان ہے۔

اس سے قبل یہ یہ ریکارڈ پاکستان کے مشہور مارشل آرٹسٹ راشد خان کے پاس تھا جنہوں نے انگلینڈ میں 13 سیب اپنے ہاتھ سے توڑ ریکارڈ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستانی شہری راشد خان اب تک 70 ورلڈ ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔

Load Next Story