بھارت میں فوجی ٹرک دریا میں گرنے سے 7 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی
بھارتی فوجیوں کیساتھ لداخ سیکٹر میں پیش آیا، جہاں فوجی ٹرک جوانوں کو پرتاپ پور ہیڈکوارٹر سے سب سیکٹر منتقل کررہا تھا
بھارتی فوجی جوانوں کو پرتاپ پور بریگیڈ ہیڈکوارٹر سے سب سیکٹر لے جانے والا ٹرک دریا برد ہوگیا، حادثے میں سات فوجی ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی فوجیوں کے ساتھ حادثہ جمعے کی صبح 9 بجے لڈاخ ترتُک سیکٹر میں اس وقت پیش آیا جب فوجیوں کو لے جانے والا ٹرک سڑک سے پھسل کر شیوک دریا میں جاگرا۔
بھارتی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 7 بھارتی فوجی ہلاک جب کہ 19 اہلکار زخمی ہوگئے۔
آرمی حکام کا کہنا ہے کہ ٹرک میں 26 فوجی سوار تھے جو پرتاپ پور میں واقعے ہیڈکوارٹر سے سب سیکٹر حنیف کی جانب جارہے تھے۔
سفر کے دوران فوجی ٹرک سڑک سے پھسل کر شیوک دریا میں جاگرا جس کی گہرائی 50 سے 60 فٹ تھی۔
حادثے کے باعث ٹرک میں سوار تمام فوجی اہلکار شدید زخمی ہوئے جنہیں پرتاپ کے فوجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز سے سات فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔