امریکا میں پالتو کتے نے دنیا کے معمر ترین کتے کا اعزاز حاصل کرلیا

رپورٹس کے مطابق کتوں کی عمر عموماً 16 سے 18 سال تک ہوتی ہے۔

فوٹو بشکریہ انٹرنیٹ

امریکی ریاست جنوبی کیرولینا سے تعلق رکھنے والا کتے کو دنیا کا معمر ترین کتا قرار دے دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں انوکھی اور حیرت انگیز چیزوں سے متعلق معلومات جمع کرنے والے ادارے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے جنوبی کیرولینا کے خاندان کے پالتو کتے کو دنیا کو عمر رسیدہ کتا قرار دیا ہے۔


ٹوئے فاکس ٹیریئر نسل کا پیبلس نامی کتے کی عمر 22 سال اور 59 دن ہوچکی ہے جس کے بعد پیبلس دنیا کا معمر ترین کتا بن گیا ہے۔

گرے گوری فیملی کا کہنا ہے کہ جب ہم نے ٹوبی کیتھ کے 21 سالہ چی ہواہوا نامی کتے سے متعلق پڑھا کہ اسے دنیا کا معمر ترین کتا قرار دیکر گینز بک میں نام درج کیا گیا ہے تو ہم نے اپنے کتے کا نام بھی گینز بک میں درج کروانے کا فیصلہ کیا جو 22 سال 59 دن کا ہے جو 28 مارچ 2000 میں پیدا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ عموماً کتوں کی عمر 16 سے 18 سال تک ہوتی ہے۔
Load Next Story