پاکستانی کوہ پیماؤں کا کارنامہ دنیا کی 5ویں بلند ترین چوٹی سرکرلی
شہروز کاشف 8ہزار میٹر سے بلند7 اورسرباز خان 11 بلند ترین چوٹیاں سرچکے ہیں
ISLAMABAD:
پاکستانی نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف اور سرباز خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔
پاکستانی کوہ پیماؤں شہروز کاشف اورسربازخان نے دنیا کی 5 ویں بلند ترین چوٹی مکالو سرکرنے کا کارنامہ انجام دے دیا۔ دونوں کوہ پیما ہفتے کی صبح 6بجکر 56 منٹ پرنیپال میں واقع 8463 میٹر بلند چوٹی مکالو پرپہنچنے میں کامیاب ہوئے۔
شہروز کاشف دنیا کے پہلے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے جنہوں نے دنیا کی 5 بلند ترین چوٹیوں پر ملکی پرچم لہرانے کا کارنامہ انجام دیاہے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ شہروز کاشف مجموعی طورپر 23 دنوں میں 8 ہزار میٹر بلند ترین چوٹیاں سر کرکے پاکستان کا نام روشن کرچکے ہیں اور شہروز کی 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں سرکرنے کی مجموعی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ گلگت کے سربازخان اب تک 11 بلند ترین چوٹیاں سرکرچکے ہیں۔