میراڈونا کے نام سے منسوب جہاز قطر فٹبال ورلڈکپ کیلئے اڑان بھرنے کو تیار

ارجنٹائن کی کمپنی نے اس جہاز کو اڑتے میوزیم کا نام دیا ہے

(فوٹو: اے ایف پی) ارجنٹائن کی کمپنی نے اس جہاز کو اڑتے میوزیم کا نام دیا ہے

ارجنٹینا کو فٹبال ورلڈکپ جتوانے والے سابق لیجنڈ میراڈونا کی یاد میں مختص کیے گئے جہاز کی نمائش کردی گئی۔

خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 12 سیٹوں والے ٹینگو ڈی ون زیرو ایس جہاز کو ایک ارجنٹائن کی کمپنی نے فنانس کیا ہے جسے اڑتے میوزیم کا نام دیا گیا ہے، یہ جہاز ارجنٹائن اور دنیا کے دیگر حصوں سے ہوتا ہوا رواں سال فٹ بال ورلڈکپ کے لیے قطر پہنچے گا۔

طیارے کی رونمائی رواں ہفتے بیونس آئرس میں ہوئی جس میں انکے اہلخانہ اور سابق ساتھی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ان کی بیٹی ڈلما میراڈونا نے کہا لوگوں کا ان کے لیے پیار تصور سے بھی کہیں زیادہ ہے۔

طیارے کو میراڈانا کی تصاویر سے سجایا گیا ہے، جن میں وہ تصویر بھی شامل ہے جس میں وہ ورلڈ کپ کی ٹرافی کو چوم رہے ہیں۔ طیارے کے پروں پر ان کے وہ دو گولز کی تصویر ہے جو انہوں نے 1986 میں ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کے خلاف فتح کے لیے اسکور کیے تھے۔



رپورٹس کے مطابق کاک پٹ میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے آنجہانی کھلاڑی سے بات کرسکیں گے جبکہ 1986 کی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں سے جڑی اشیا بھی جہاز میں نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں۔


طیارہ نجی استعمال کے لیے بھی دستیاب ہوگا جبکہ اس کے بعد اسے چیریٹی کے لیے نیلام کر دیا جائے گا۔



واضح رہے کہ سال 2020 نومبر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسٹار فٹبالر میراڈونا انتقال کر گئے تھے۔
Load Next Story