بھارتی پروڈیوسر بونی کپور سائبر فراڈ میں لاکھوں روپے گنوا بیٹھے
کریڈٹ کارڈ استعمال کرتے ہوئے تقریباً 4 لاکھ روپے کی فراڈ کی ٹرانزیکشنز ہوئیں
بھارتی پروڈیوسر بونی کپور کے کریڈٹ کارڈ کو کسی نامعلوم شخص کی جانب سے غیر قانونی لین دین میں استعمال کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے شوہر اور بالی ووڈ کے معروف پروڈیوسر بونی کپور کے کریڈٹ کارڈ کا مبینہ طور پرغلط استعمال کرتے ہوئے لاکھوں روپے کی ٹرانزیکزیکشن کی گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 9 فروری کو کپور کے اکاؤنٹ سے 3.82 لاکھ روپے پانچ جعلی لین دین میں منتقل کیے گئے تھے۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت بدھ کو ممبئی کے امبولی پولیس اسٹیشن میں پروڈیوسر کی جانب سے شکایت درج کروائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بونی کپور کا کارڈ استعمال کرتے ہوئے تقریباً 4 لاکھ روپے کی فراڈ ٹرانزیکشنز ہوئیں۔
بونی کپور کو معلوم ہوا کہ ان کے بینک اکاؤنٹ سے رقم نکلوائی گئی ہے تو انہوں نے بینک سے اس بارے میں دریافت کیا۔ جس کے بعد انہوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی۔
جھانوی کپور کے والد نے پولیس کو بتایا کہ نہ تو کسی نے ان کے کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات مانگی اور نہ ہی انہیں اس حوالے سے کوئی فون آیا۔ پولیس حکام کو شبہ ہے کہ کسی نے اس وقت کارڈ کا ڈیٹا حاصل کیا جب کپور کارڈ استعمال کر رہے تھے۔
تاہم اطلاعات ہیں کہ بونی کپور کے کارڈ سے رقم گروگرام کی ایک کمپنی کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی تھی، پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے تحقیقا ت شروع کر دی ہیں۔