پاکستان نے 28 برس قبل نیوکلیئر ڈیٹرنس قائم کرکے خطے میں طاقت کا توازن پیدا کیا آئی ایس پی آر
فوج پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی ضامن ہے، آئی ایس پی آر اعلامیہ
LOS ANGELES:
پاک فوج کی جانب سے 'یوم تکبیر' کے موقع پر کہا گیا کہ 24 سال قبل 28 مئی 1998 کو پاکستان نے قابل اعتبار کم از کم نیوکلیئر ڈیٹرنس قائم کیا جس سے خطے میں طاقت کا توازن بحال ہوا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو سب نے سراہا ہے، فوج اس پروگرام کا مرکز رہی ہے، فوج پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی ضامن ہے۔
علاوہ ازیں اعلامیے میں کہا گیا کہ مسلح افواج ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے بے لوث کام کیا، تمام مشکلات کے خلاف ثابت قدم رہے اور اسے ممکن بنایا۔
واضح رہے کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 24 برس مکمل ہو گئے لہٰذا پورے ملک میں آج یوم تکبیر جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے اورملک بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔