وزیراعظم اورڈی جی آئی ایس پی آر کی سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
صحافت اور اظہار رائے کی آزادی جمہوریت کی مضبوطی کا ایک ناگزیر آئینی تقاضا ہے، وزیراعظم شہباز شریف
WASHINGTON:
وزیر اعظم شہباز شریف اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے نو منتخب صدر کاظم خان اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا صحافت اور اظہار رائے کی آزادی جمہوریت کی مضبوطی کا ایک ناگزیر آئینی تقاضا ہے اور اتحادی حکومت میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی کا نہ صرف تحفظ کرنے میں یقین رکھتی بلکہ اس کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی پی این ای ایک اہم صحافتی تنظیم ہے جس کے ساتھ مل کر پاکستان میں صحافت اور اظہار رائے کی آزادیوں کے فروغ کے لیے کام کریں گے اور دعا ہے کہ نومنتخب باڈی صحافیوں اور صحافت کی خدمت کی ذمہ داری میں سرخرو ہو اور اس مقصد میں انہیں ہمارا بھرپور تعاون حاصل رہے گا۔
دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سی پی این ای کے نو منتخب صدر کاظم خان اور عہدیداران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سی پی این ای نے ہمیشہ ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دیا ہے۔