فیکٹری کے ملازم ایک ہی خاندان کے 8 میں سے 7افراد لاپتہایک کی لاش مل گئی

بہن بھائی سمیت 7 افراد کی لاشیں تاحال نہیں نکالی جاسکیں جبکہ صرف ایک خاتون کی لاش ملی

بہن بھائی سمیت 7 افراد کی لاشیں تاحال نہیں نکالی جاسکیں جبکہ صرف ایک خاتون کی لاش ملی

SOUTHAMPTON:
بلدیہ ٹائون میں گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ نے جہاں کئی خاندانوں کو اجاڑ دیا وہیں ایک ہی خاندان کے 8 افراد میں سے 7 تاحال لاپتہ ہیں۔

بہن بھائی سمیت 7 افراد کی لاشیں تاحال نہیں نکالی جاسکیں جبکہ صرف ایک خاتون کی لاش ملی، تفصیلات کے مطابق منگل کو بلدیہ ٹائون میں گارمنٹ فیکٹری علی انٹر پرائزز میں لگنے والی آگ نے جہاں کئی خاندانوں کو اجاڑ دیا وہیں بلدیہ ٹائون کے رہائشی بابر کے گھرانے پر بھی قیامت ڈھادی، اپنی رہائش گاہ پر ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بابر کے بھائی ندیم نے بتایا کہ ان کے خاندان کے 8 افراد علی انٹر پرائزز میں کام کرتے تھے جوکہ آگ لگنے کے وقت فیکٹری کے اندر موجود تھے۔


انھوں نے بتایا کہ ان کے بھائی حشمت کی اہلیہ 35 سالہ نسرین کی لاش مل گئی ہے جسے تدفین کے لیے کوٹری روانہ کیا جائے گا، حشمت کی صاحبزادی 20 سالہ زویا، دوسرے بھائی عظمت کی صاحبزادی 18 سالہ روبی، 22 سالہ سونی، 18 سالہ روبی اور ان کا بھائی 25 سالہ اعجاز کے بارے میں تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے جبکہ ایک رشتے دار خاتون 38 سالہ صاعقہ بھی لاپتہ ہیں، ندیم کا کہنا تھا کہ ان کے گھرانے پر قیامت ٹوٹ گئی ہے۔

ان کی والدہ پر غشی کے دورے پڑرہے ہیں اور انھیں متعدد مرتبہ طبی امداد فراہم کی جاچکی ہے جس کے بعد انھیں خواب آور گولیاں کھلا کر سونے پر مجبور کردیا گیا ہے۔ ندیم نے مزید بتایا کہ ان کے خاندان کے افراد 6 برس سے مذکورہ فیکٹری میں کام کررہے تھے ، فیکٹری میں حفاظتی انتظامات بالکل بھی نہیں تھے۔ انھوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ ایسے ٹھوس اقدامات کیے جائیں کہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوسکیں ۔

Recommended Stories

Load Next Story