بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ حق سے محروم رکھنا ناانصافی ہے فرخ حبیب
عمران خان کے دورِ حکومت میں غیرملکیوں نے ریکارڈ توڑ ڈالرز پاکستان بھیجے، سابق وزیر مملکت
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنا نا انصافی ہے، ہمارے دور میں غیر ملکی پاکستانیوں نے ریکارڈ توڑ ڈالرز ملک بھیجے۔
سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب، سابق مشیر برائے احتساب مصدق عباسی اور بیرسٹر سیف نے مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی صدر نے بھی تصدیق کی ہےکہ پاکستانی وفد کیساتھ ان کی ملاقات ہوئی ہے، شہباز حکومت کو بتاناہوگا کس نے اسرائیل کیساتھ ملاقات کی اور کیا وجوہات تھیں۔
پی ٹی آئی رہنماء فرخ حبیب نے کہا کہ تحریک انصاف نیب کے قانون میں ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کے 16 ارب روپے کی کرپشن کو چھپانے کے لیے ایف آئی اے کا گلاگھونٹا گیا۔ موجودہ حکومت نے چوری اور لوٹ میلہ لگایا ہوا ہے۔
سابق وزیر مملکت نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ سے کیوں محروم رکھا جارہا ہے؟، ہمارے دورِ حکومت میں غیرملکی لوگوں نے ریکارڈ توڑ ڈالرز پاکستان بھیجے۔ عمران خان کی حکومت پر بیرون ملک مقیم لوگوں نے اعتماد کیا ہے۔
اس موقع پر سابق مشیر برائےاحتساب مصدق عباسی نے کہا کہ موجود حکومت نے نیب کی آزادانہ حیثیت کو ختم کردیا ہے جبکہ نیب کا اختیار صدر سے لیکر وفاقی حکومت کو منتقل کردیا گیا ہے۔