ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائی کیوں نہ کیا وجوہات جاننے کیلیے کمیٹی تشکیل

کمیٹی 20 جون تک اپنی رپورٹ پی ایچ ایف صدر کو جمع کرائے گی

رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کا تعین کرکے انکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

GLASGOW:
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے ایشیا ہاکی کپ میں ورلڈ کپ کوالیفائی نہ کرنے کی وجوہات جانچنے کے لیے تین رکنی انکوائری کمیٹی بنا دی۔

اولمپیئن کلیم اللہ کی سربراہی میں اولمپیئن ناصر علی اور کے پی کے ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ظاہر شاہ ارکان میں شامل ہیں۔


کمیٹی قومی ہاکی ٹیم کی وطن واپسی کے بعد 20 جون تک اپنی رپورٹ پی ایچ ایف صدر کو جمع کرائے گی۔ رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کا تعین کرکے انکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایشیا ہاکی کپ میں بھارت نے انڈونیشیا کو 16 گول سے شکست دے کر پاکستان کو ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سے باہر کر دیا تھا۔ پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ ایک ایک سے برابر رہا تھا جبکہ قومی ٹیم کو جاپان نے 2۔3 سے شکست دی تھی۔
Load Next Story