بھارت کی ریاستی دہشتگردی میں مزید2 کشمیری نوجوان شہید

قابض بھارتی فوجی گزشتہ چند روز میں 14 کشمیری نوجوانوں کوشہید کرچکے ہیں

بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والے متعدد کشمیریوں کو گرفتارکرلیا گیا:فوٹو:فائل

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی ریاستی دہشتگردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ نوجوانوں کو پلواما کے علاقے میں فائرنگ کرکے شہید کیا گیا۔


رپورٹس کے مطابق بھارتی فورسزنے پلواما اورنواحی علاقوں کا محاصرہ کرکے رکھا ہے۔بھارتی فوجیوں نے گھروں میں گھس کر خواتین سے بدتمیزی کی اورہراساں کیا۔ بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج کرنے والے متعدد کشمیریوں کوگرفتارکرلیا گیا۔

گزشتہ چند روز میں قابض بھارتی فوجی 14 کشمیری نوجوانوں کو شہید کرچکے ہیں۔
Load Next Story