ابراہیم علی خان بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والے ہیں
ابراہیم نے سارہ علی خان کے ساتھ گزشتہ دنوں کرن جوہر کی سالگرہ میں شرکت کی تھی
سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان جلد ہی بالی ووڈ میں قدم رکھ سکتے ہیں، خبریں ہیں کہ وہ فلم 'ہریدایام' کے ہندی ریمیک میں نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کےمطابق بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بڑی بیٹی سارہ علی خان نے 2018 میں کیدارناتھ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا تاہم اب چار سال بعد اداکار کے بیٹے، ابراہیم علی خان بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کے لیے تیار ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابراہیم علی خان جلد ہی مشہور جنوبی بھارتی فلم 'ہریدایام' کے ہندی ریمیک سے بالی ووڈ میں قدم رکھ سکتے ہیں اور ابراہیم اس فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔
کہا جا رہا ہے کہ کرن جوہر اور سٹار اسٹوڈیوز کی جانب سے ہریدایام کو ہندی زبان میں دوبارہ بنایا جائے گا، کرن جوہر کچھ عرصے سے ابراہیم کے لیے ایک مناسب لانچ فلم کی تلاش میں تھے تاہم کرن کے مطابق یہ فلم ابراہیم کو بالی ووڈ میں لانچ کرنے کے لیے بہترین پراجیکٹ ثابت ہوسکتی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کرن جوہر سارہ علی خان کو بھی لانچ کرنے والے تھے تاہم پروجیکٹ میں تاخیر ہوتی رہی اور سارہ نے کیدارناتھ کے ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھ دیا، اداکارہ نے ابھیشیک کپور کی ہدایت کاری میں آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ مذکورہ فلم میں کام کیا تھا۔
واضح رہے کہ ابراہیم علی خان بطوراسسٹنٹ ڈائریکٹر بالی ووڈ میں انٹری دے چکے ہیں وہ کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں فلم کے سیٹ پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں، فلم کی کاسٹ میں رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی جیسے بڑے نام شامل ہیں۔
یاد رہے کہ اسٹار کڈ ابراہیم نے اپنی بہن سارہ علی خان کے ساتھ گزشتہ دنوں کرن جوہر کی سالگرہ میں بھی شرکت کی تھی جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے رہے۔