اورنگی ٹاؤن ایک ہی محلے سے 17جنازے اٹھنے پر کہرام

گبول محلہ میں اجتماعی نماز جنازہ، فضا سوگوار، خواتین پیاروں کی میتوں سے لپٹ کر روتی رہیں

گبول محلہ میں اجتماعی نماز جنازہ، فضا سوگوار، خواتین پیاروں کی میتوں سے لپٹ کر روتی رہیںفوٹو: فائل

اورنگی ٹائون میں ایک ہی محلے میں 17 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کی گئی۔


جس سے علاقے میں فضا انتہائی سوگوار رہی، بلدیہ ٹائون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ کے باعث جہاں کئی خاندانوں کی خوشیاں برباد ہوگئیں وہیں اورنگی ٹائون کا گبول محلہ ایسا بھی ہے جہاں ایک ہی محلے سے 17 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کی گئی ، اس موقع پر انتہائی رقتانگیز مناظر دیکھنے میں آئے، ہر آنکھ اشکبار اور ہر شخص صدمے سے نڈھال نظر آیا۔

جنازے گھروں سے اٹھنے پر خواتین شدت غم سے نڈھال ہوگئیں اور جنازوں سے لپٹ کر اپنے پیاروں کی یاد میں روتی رہیں، بعدازاں تمام 17 افراد کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، اس موقع پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد کے علاوہ مختلف جماعتوں اور تنظیموں کے عہدیداروں اور کارکنوں کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔
Load Next Story