حیدرآبادتاجربرادری کاقوم پرستوں کی ہڑتال سے لاتعلقی کااعلان
ہڑتالی سیاست کے بجائے پہلے بلدیاتی نظام کوپڑھ لیاجاتاتوزیادہ بہترتھا،سلیم وہرا،حمیدمیمن
KARACHI:
حیدرآباد کے تاجر رہنمائوں اورمختلف تجارتی انجنموں نے قوم پرست جماعتوں کی جمعرات کواعلان کردہ ہڑتال سے لاتعلق رہنے اور اپنا کاروبارکھولنے کااعلان کردیا۔
انجمن تاجران حیدرآبادکے رہنماسلیم حسین وہرا،اکرام الدین گڈو،حمید میمن ودیگر نے ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ 2 برس کے تعطل کے بعداب جبکہ سندھ کی دو بڑی سیاسی جماعتوں نے طویل مشاورت کر کے ملک کی تاریخ میں پہلی کسی بھی جمہوری حکومت کی جانب سے پہلابلدیاتی نظام دیا ہے تو اس پرہڑتال کی سیاست کے بجائے پہلے بلدیاتی نظام کوپڑھ لیاجاتاتوزیادہ بہتر تھا لیکن منتخب حکومت کیخلاف غیر منتخب افرادکی ہڑتال سے تاجرحیران ہیں کیونکہ ہڑتال کرنے والے شایدیہ نہیں جانتے کہ ایک ہڑتال سے کتنا نقصان ہوتاہے اس لیے سیاستدان ہڑتال کی سیاست سی پرہیزکریں۔
تاجر رہنمائوں نے نئے لوکل باڈیزآرڈیننس کی حمایت بھی کی اورکہا کہ وہ اپنے اپنے کاروبارکوجمعرات کوکھلا رکھیںگے۔ حیدرآباد گرین اینڈسیڈز مرچنٹس گروپ اناج منڈی کے دفتر میں حاجی ہارون میمن کی زیرصدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں انجمن تاجران ٹاور مارکیٹ، سندھ سگریٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن، پولٹری ہول سیل یونین، انجمن تاجران نور محمد ہائی اسکول،ہول سیل کلاتھ مرچنٹ، ہول سیل فٹوئیر گروپ، انجمن تاجران میانی روڈ، حیدرآباد ڈائز اینڈ کیمیکل ایسویسی ایشن اور دیگر یونینز نے شرکت کی۔
اس موقع پر سندھ لوکل باڈیزآرڈیننس کی بھرپور حمایت کی گئی اور کہاگیا کہ اس نظام کے تحت عوام کو فوائدملیں گے اور شہرودیہات ترقی کریں گے اس لیے ہم ہڑتال کومستردکرتے ہیں۔حیدرآباد صراف اینڈجوئیلرز گروپ اور انجمن زرگران کاریگران کا مشترکہ اجلاس حیدرآباد صراف اینڈ جوئیلرز گروپ کے دفتر میں ہواجس میں حیدرآبادشہر اور تاجروں کے مفاد میں جمعرات کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کیاگیااور ارکان سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنی دکانیں اور کاروبار جاری رکھیں۔حیدرآباد الیکڑونکس ڈیلرزایسوسی ایشن کی کابینہ کااجلاس منعقد ہواجس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیاگیاکہ بلدیاتی نظام کے خلاف کسی بھی ہڑتال کاکوئی حصہ نہیں بناجائے گا۔
اس موقع انتظامیہ نے بھی کاروباری حضرات کو مکمل طور پر تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔ حیدرآبادچیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری میں شہربھرکی تاجر تنظیموںکامشترکہ اجلاس منعقدہواجس میں تاجررہنمائوں نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے بگڑتے ہوئے معاشی حالات ہڑتالوں اوراحتجاج کے متحمل نہیںہوسکتے، سندھ میں ہڑتال کے نتیجے میں قومی خزانے کوایک دن میںاربوں روپے کانقصان برداشت کرناپڑے گااوراس کے منفی اثرات براہ راست ملکی معیشت پرمرتب ہوںگے۔ اجلاس میں متفقہ طورپرفیصلہ کیاگیاکہ جمعرات کوبازار مکمل طورپرکھلے رہیںگے۔