پی آئی اے اپنا حج آپریشن 6 جون سے شروع کرے گا
پہلی حج پرواز 329 عازمین کو لیکر اسلام آباد سے صبح 4 بجے مدینہ منورہ روانہ ہوگی
ISLAMABAD:
قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے اپنا حج آپریشن 6 جون سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق پہلی حج پرواز 329 عازمین کو لے کر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے صبح 4 بجے مدینہ منورہ روانہ ہوگی۔
پی آئی اے 15 ہزار سرکاری اسکیم کے تحت استفادہ حاصل کرنے والے عازمین حج کو لے کر جائے گا جبکہ پرائیوٹ آپریٹرز کے 18 ہزار حجاج کرام پی آئی اے کا انتخاب کریں گے۔
قبل از حج کی پروازیں 6 جون سے 3 جولائی تک آپریٹ ہوں گی جبکہ بعد از حج کی پروازیں 14 جولائی سے شروع ہوں گی اور 13 اگست تک جاری رہیں گی۔
پی آئی اے کا کل حج آپریشن 331 پروازوں پر مشتمل ہوگا، پی آئی اے 5بڑے شہروں اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان اور کوئٹہ سے عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی۔
سی ای او پی آئی اے آپریشن کی خود نگرانی کریں گے، وزیر ہوا بازی نے آپریشن کو حجاج کرام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔