کانز فلم فیسٹول میں پاکستانی فلم کو ایوارڈ ملنے پر پریانکا چوپڑا کی مبارکباد

کانز فلم فیسٹول میں ایشیا کے زبردست ٹیلنٹ کو پذیرائی ملتے دیکھنا خاص خوشی کی بات ہے، پریانکا چوپڑا

فوٹو، فائل

ہالی وبالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کانز فلم فیسٹول 2022 میں پاکستانی فلم 'جوائے لینڈ' کو ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور فلمساز صائم صادق کو مبارک باد دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس میں ہوئے کانز فلم فیسٹول دو ہزار بائیس میں پاکستانی شارٹ فلم جوئے لینڈ کو جیوری پرائز سے نوازا گیا جو اس فلمی میلے کا دوسرا بڑا ایوارڈ تصور کیا جاتا ہے۔ یہ اعزاز ملنے پر عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام کی اسٹوری پر فلم ساز صائم صادق کے لیے مبارک باد کا پیغام لکھا اور اپنی خوشی ظاہر کی۔


انہوں نے کہا کہ فیسٹول میں ایشیا کے زبردست ٹیلنٹ کو پذیرائی ملتے دیکھنا خاص خوشی کی بات ہے۔ پریانکا نے اپنی اسٹوری میں جوائے لینڈ کے ڈائریکٹر صائم صادق کو میشن کرتے ہوئے مبارک باد دی جس پر ڈائریکٹر نے بھی شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ جوائے لینڈ کی کہانی ایک خواجہ سرا کی زندگی کے گرد گھومتی ہے، فلم کے پروڈیوسرسرمد کھوسٹ اوراپوروا چرن ہیں جبکہ موسیقی عبداللہ صدیقی نے ترتیب دی ہے۔ صائم صادق کی اس فیچرفلم کی نمایاں کاسٹ میں ثانیہ سعید، ثنا جعفری، علی جونیجو،علینہ خان، ثروت گیلانی، راستی فاروق سمیت دیگراداکاروں نے بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے۔
Load Next Story