ناظم آباد دکاندار کے قتل اور مقابلے کے 3 مقدمات درج تفتیش شروع

پولیس مقابلے میں ہلاک ملزمان درجنوں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث تھے، پولیس

پولیس مقابلے میں ہلاک ملزمان درجنوں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث تھے، پولیس ۔فوٹو:فائل

ناظم آباد چورنگی پر دکاندار کے قتل اور پولیس مقابلے کے3 مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


پولیس مقابلے میں2ملزمان مارے گئے تھے جبکہ پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ناظم آباد میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہونیوالے ملزمان درجنوں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث تھے،تفصیلات کے مطابق پیرکو ناظم آباد چورنگی پر واقع اردو بازار میں فوٹو اسٹیٹ کی دکان کے مالک عابد ولد فاروق کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا مقدمہ الزام نمبر 57/2014 جرم دفعہ 302/34 کے تحت رضویہ تھانے میں درج کر لیا گیا، رضویہ پولیس کے مطابق مقدمہ مقتول دکاندار کے والد فاروق کی مدعیت میں2 نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیا گیا ہے جبکہ ناظم آباد نمبر6 بقائی اسپتال کے قریب ہونیوالے پولیس مقابلے کے مقدمات الزام نمبر 88/14 بجرم دفعہ 353 اور مقدمہ الزام نمبر89/14 بجرم دفعہ 23-A کے تحت انسپکٹر چوہدری افضل کی مدعیت میں ناظم آباد تھانے درج کرلیے گئے ہیں، پولیس مقابلے میں2 ملزمان مارے گئے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق مقابلے میں مارے جانیوالا ٹارگٹ کلر تھے اور ہلاک ہونیوالا محمد علی عرف ثمر عالم ولد قمرعالم حسن کالونی گلبہار کے رہائشی جبکہ باقر علی کاظمی ولد اختر حسین کاظمی ملیر جعفر طیار کا رہائشی تھا، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ناظم آباد میں پولیس مقابلے میں ہلاک ہونیوالے ملزمان درجنوں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث تھے، انھوں نے بتایا کہ ہلاک ہونیوالے دونوں ملزمان سیاسی و مذہبی جماعتوں اور دیگر جرائم پیشہ گروپوں کیلیے ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کیا کرتے تھے۔
Load Next Story