پیپلزپارٹی انتخابات جیت کرپنجاب میں حکومت بنائیگیصدرزرداری
پنجاب کوپیپلزپارٹی کاگڑھ بنایاجائیگا،مسائل پرمشاورت کرنے کی پالیسی جاری رہے گی
LONDON:
صدرآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جمہوری حکومت تمام مسائل پر صلاح مشورہ کرنے اوراتفاق رائے پیداکرنے کی پالیسی پر عمل پیرا رہے گی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی اسلم گل سے یہاں ایوان صدر میںگفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب عوام اورمعاشرے کے محروم طبقوں کے حقوق کیلیے جدوجہد پر یقین رکھتی ہے، شہید ذوالفقارعلی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے عوام کے حقوق اور جمہوریت کے فروغ کیلیے اپنی جانیں قربان کیں۔انھوں نے کہاکہ لاہور سمیت پنجاب کو پیپلز پارٹی کا مضبوط گڑھ بنا دیا جائے گا ، پیپلز پارٹی پنجاب میں آئندہ انتخابات جیت جائے گی اور دوسرے صوبوںکی طرح پنجاب میں بھی حکومت بنائے گی۔
صدر سے رکن قومی اسمبلی حمید اللہ جان آفریدی کی قیادت میں فاٹا کے ارکان پارلیمنٹ نے بھی ملاقات کی ۔ اس موقع پر صدر نے کہا کہ قبائلی علاقہ جات کے لوگوں نے شدت پسندی کے خلاف جاری جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں ، دل و دماغ کی جنگ جیتنے کیلیے ان کی سماجی واقتصادی ترقی پر توجہ دینا بہت اہم ہے ۔ وفد میں ارکان قومی اسمبلی ظفر بیگ بیٹنی، ملک بلال رحمن، محمد کامران خان، سینیٹر حاجی خان آفریدی، سینیٹر ہلال الرحمن اور سینیٹر انجینئر ملک رشید احمد خان شامل تھے ۔