202122 11 ماہ میں 5349 ارب کی ٹیکس وصولی

ایف بی آر نے گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کی نسبت 28.4 فیصد زائد ٹیکس وصولیاں کیں

ایف بی آر نے گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کی نسبت 28.4 فیصد زائد ٹیکس وصولیاں کیں (فوٹو: ٹوئٹر)

LANDI KOTAL:
رواں مالی سال 2021-22 کے پہلے 11ماہ(جولائی تا مئی) کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی عبوری خالص ٹیکس وصولیاں 28.6 فیصد گروتھ کے ساتھ5349ارب روپے سے تجاوز کرگئی ہیں۔

گذشتہ ماہ(مئی ) کے دوران کی جانے والی عبوری خالص ٹیکس وصولیاں 26.8 فیصد گروتھ کے ساتھ 490ارب روپے سے تجاوز کرگئیں۔ علاوہ ازیں ایف بی آر نے رواں مالی سال 2021-22کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران ٹیکس دہندگان کو مجموعی طور پر295.5 ارب روپے کی ریفنڈز جاری کیے، مئی 2022کے دوران30.4 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے گئے۔


ٹیکس وصولیوں میں لارج ٹیکس پیئر یونٹ کراچی سر فہرست رہا۔ لارج ٹیکس پیئر یونٹ کراچی نے رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران41 فیصد ریونیو گروتھ کے ساتھ 1396.78 ارب روپے جبکہ مئی 2022 میں 125 ارب روپے کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں130.14 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کیں۔

اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران حاصل ہونے والی ٹیکس وصولیوں کے عبوری اعدادوشمار جاری کردیے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ یف بی آر نے رواں مالی سال کے گیارہ ماہ دوران ایف بی آر نے 5349ارب روپے کی عبوری خالص ٹیکس وصولیاں کی ہیں۔ یہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران اکٹھے ہونے والے محصولات سے 28.4 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں حاصل شدہ محصولات 4164ارب روپے تھے۔ رواں مالی سال کے مئی کے مہینے میں 490 ارب روپے کے محصولات اکٹھے ہوئے ہیں جوکہ گزشتہ مالی سال کے مئی کے مقابلے میں 26.8 فیصد زیادہ ہیں۔
Load Next Story